the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سکم میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں درج ذیل شعبوں میں پی ایچ ڈی میں داخلے جاری ہیں۔ انجینئرنگ (کمپیوٹر سائنس ‘الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن ‘الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس ‘ سیول ) کیمسٹری ‘ہومانٹیز اینڈ سوشل سائنسس(اکنامکس ‘ انگلش ) ‘میتھمیٹکس اور فزکس کے شعبے شامل ہیں ۔ متعلقہ شعبہ میں 70فیصد مارکس کے ساتھ ماسٹر ڈگری یا بی ای ‘ بی ٹیک کامیاب ہوں اور یوجی سی نیٹ کی اہلیت رکھتے ہوں ‘درخواست فارم ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ www.nitsikkim.ac.in
VITمیں انجینئرنگ 
خانگی شعبہ میں ہندوستان کے مایہ ناز کالجوں میں ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی شامل ہیں جس میں ملک کے مختلف گوشوں سے قابل طلباء پڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ خاص طور پر یہاں انجینئرنگ پروگرام کی مانگ بہت زیادہ ہے جس کے لئے قومی سطح کا انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جاتا ہے اور اس ٹسٹ کے اسکور کی بنیاد پر داخلہ کیا جاتا ہے ۔ اس سال VITکا انٹرنس ٹسٹ اپریل 2014میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کے لئے داخلہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ خواہشمند مزید تفصیلات www.vit.ac.inسے لے سکتے ہیں۔ 
انشورنس اور رسک مینجمنٹ میں پی جی ڈپلوما 
انسٹی ٹیوٹ آف انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ گچی باولی حیدرآباد میں قائم ہے جس میں بعض اہم کورسس کی بہت زیادہ ملک گیر سطح پر مانگ ہے ۔ خاص طور پر ہندوستان میں انشورنس شعبہ بہت زیادہ مانگ کا حامل ہوگیا ہے ۔ جس کے اہم اور معیاری کورسس انسٹی ٹیوٹ آف انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ میں فراہم ہیں۔
-1انٹرنیشنل پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان انشورنس ‘ رسک مینجمنٹ ‘ ایکچویریل سائنس ۔ یہ ایک سالہ پروگرام ہے جس میں کوئی بھی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ داخلہ کے لئے درخواست جمع کراسکتا ہے ۔ صرف ایکچویریل سائنس کے لئے طالب علم کو گریجویٹ لیول پر میتھیمٹکس /اسٹاٹسٹکس /اکنامکس پڑھا ہونا ضروری ہے ۔ درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 31مئی 2014مقرر ہے ۔ مزید تفصیلاتwww.iirmworld.org.inسے لی جاسکتی ہے ۔ 
انجینئرنگ میں داخلے 
گیتم یونیورسٹی کے وشاکھاپٹنم حیدرآباد اور بنگلور کیمپس میں بی ٹیک ‘ایم ٹیک ‘ بی فارمیسی ‘ بی آرک ‘بائیو ٹکنالوجی اور 5سالہ ڈوئل ڈگری سسٹم کے تحت بی ٹیک ‘ایم ٹیک میں داخلہ کے لئے انٹرنس ٹسٹ GAT-2014کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کا انعقاد 17اپریل سے 8مئی 2014تک ہوگا۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ31مارچ2014مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ سے لی جاسکتی ہیں۔www.gitam.edu
ایل ایل بی آنرس 
کھرگپور میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں درج ذیل کورسس میں داخلے جاری ہیں۔
-1ایل ایل بی (آنرس ) یہ انٹلکلچول پراپرٹی رائٹس میں تین سالہ کورس ہوگا جس میں انجینئرنگ ‘ ٹکنالوجی ‘ میڈیسن میں بیچلرس ڈگری یا سائنس ‘ فارمیسی میں ماسٹرس ڈگری یا ایم بی اے کامیاب امیدوار داخلہ لے سکتے ہیں۔ تحریری امتحان ‘گروپ ڈسکشن اور پرسنل انٹرویو کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ درخواستیں آن لائن داخل کی جاسکتی ہیں۔ جن کا پرنٹ آوٹ ذریعہ ڈاک روانہ کیا جانا چاہئے ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم مارچ2014مقرر کی گئی ہے جبکہ تحریری امتحان 13اپریل2014کو ہوگا۔مزید تفصیلات www.iitkgp.ernet.inسے لی جاسکتی ہیں۔ 
مینجمنٹ کے انڈرگریجویٹ اور
پوسٹ گریجویٹ کورسس 
گیتم انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں مینجمنٹ کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں داخلے جاری ہیں۔ ان میں بی کام ‘ بی ڈی اے ‘ یم بی اے ‘ بی بی ایم ‘ ایم ایچ آر ایم وغیرہ شامل ہیں۔ دوسرے مرحلہ کے داخلوں کا عمل 31مارچ 2014کو ختم ہوجائے گا۔ درخواست فارم آن لائن داخل کیاجاسکتا ہے ۔ مزید تفصیلات



www.gitam.edu/gimسے لی جاسکتی ہیں۔ 
منی پال یونیورسٹی تعلیمی سال 2014کے داخلے 
یم بی بی ایس ‘ بی ڈی ایس ‘انجینئرنگ ‘ہوٹل مینجمنٹ وغیرہ 
منی پال یونیورسٹی میں درج ذیل کورسس میں تعلیمی سال2014کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انجینئرنگ ‘ ایم ٹیک ‘ ایم سی اے ‘ ایم ایس سی ‘ بی آرک ‘ بیچلر آف ڈیزائن ‘ بیچلر آف سائنسس بی بی ایم ‘ ایم بی اے ‘ یم کام ‘ ہوٹل مینجنمٹ ‘ ایم ایس سی نیوٹریشن ‘ ایم بی بی ایس ‘ ایم ایس سی میڈیکل ‘ بی ایس سی نرسنگ ‘ ایم فل نرسنگ ‘ بی فارمیسی ‘ فارما ڈی ‘ ایم فارم ‘ ایم فل کلینیکل سائیکالوجی ‘ ایم اے کمیونکیشن ‘ ماسٹرس پروگرام ان فلم آرٹ اینڈ فلم میکنگ وغیرہ کورسس میں داخلے جاری ہیں۔ ہر ایک کورس میں شرکت کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ مختلف ہے ۔ ایم بی بی ایس اور انجینئرنگ کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ11مارچ مقرر ہے ۔مزید تفصیلات www.manipal.eduسے لی جاسکتی ہیں۔ 
این پی ٹی آئی میں ایم بی اے 
نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں پاور مینجمنٹ میں ایم بی اے میں داخلہ کے لئے درخواستیں اہل طلباء سے طلب کی گئی ہیں۔ بی ای ‘بی ٹیک کامیاب طلباء اس ایم بی اے پروگرام میں داخلہ کے اہل ہوں گے ۔CAT-2013کے اسکور کی بنیاد پر داخلہ دیاجائے گا۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ15مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات www.npti.inسے لی جاسکتی ہیں۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس 
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور میں بیچلر آف سائنس پروگرام 2014میں داخلہ کے لئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ یہ پروگرام چار سالہ ہوگا جس میں فزکس ‘ کیمسٹری ‘ میتھمیٹکس مضامین میں 60فیصد نشانات کے ساتھ انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کامیابی لازمی ہے ۔ اس کے ساتھ ایسے طلباء جنہوں نے بائیولوجی ‘ اسٹاٹسٹکس ‘ الکٹرانکس ‘ کمپیوٹر سائنس ایک سبجکٹ کے طور پر انٹرمیڈیٹ پڑھا ہو وہ بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ 
انتخاب :جوائنٹ انٹرنس امتحان(JEE)اڈوانسڈ KVPY/اسکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30اپریل 2014مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلاتwww.iisc.ernet.inسے لی جاسکتی ہیں۔ 
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس 
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور میں تعلیمی سال 2014کے لئے بیچلر آف سائنس چار سالہ پروگرام میں داخلہ کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ ایسے طلباء جنہوں نے فزکس ‘ کیمسٹری‘میتھمیٹکس مضامین میں 60فیصد سے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل امتحان کامیاب کیا ہو وہ درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے ۔ اس چار سالہ بیچلر آف سائنس پروگرام میں داخلہ جوائنٹ انٹرنس امتحان اڈوانسڈ یا کشور ویاگنک پرسکار کے اسکور کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں داخلہ کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ آن لائن رجسٹر کروائیں جس کے لئے آخری تاریخ30اپریل مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات www.iisc.ernet.inسے لی جاسکتی ہیں۔
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسس 
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسس میں درج ذیل کورسس میں داخلے جاری ہیں ۔ 
-1ایم اے ‘ ایم ایس سی ( پاپولیشن اسٹڈیز) 
اس کورس میں کوئی بھی ڈگری 55فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب طلباء درخواست داخل کرسکتے ہیں۔
-2ایم ایس سی (بائیو اسٹاٹسٹکس اینڈ اے پی ڈمیالوجی ) 
اس کورس میں میتھمیٹکس ‘ اسٹاٹسکٹس کے ساتھ ڈگری میں کامیابی ضروری ہے ۔ 
-3ایم فل (پاپولیشن اسٹڈیز) اس میں پاپولیشن اسٹڈیز ‘ڈیموگرافی میں ماسٹرس ڈگری لازمی ہے ۔ ان تمام کورسس میں انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلہ ہوگا۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ2جون مقرر ہے ۔ مزید تفصیلاتwww.iipsindia.orgسے لی جاسکتی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.